پشاور ،پشتہ خرہ میں پولیس پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار ،فائرنگ چار شرپسندوں نے کی،حملے کے وقت پولیس اہلکار افطاری کررہے تھے،رپورٹ

اتوار 20 جولائی 2014 08:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جولائی۔2014ء ) پشاورکے علاقہ پشتہ خرہ میں پولیس پرحملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ چار شرپسندوں نے کی۔ حملے کے وقت پولیس اہلکار افطاری کررہے تھے، اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹیں اتار رکھی تھیں اور اسلحہ ایک طرف رکھ دیا تھا اس لیے فوری جوابی کاروائی نہ کرسکے۔

حملہ اور سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رنگ روڈ پر جس وقت پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا پولیس اہلکار افطاری کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بلٹ پروف جیکٹس اتار رکھی تھیں اور اسلحہ سائیڈ میں رکھ دیا تھا، یہی وجہ تھی کہ جب دہشت گردوں نیحملہ کیا تو پولیس اہلکاروں کو جوابی کارروائی کا موقع نہ مل سکا۔

رپورٹ کے مطابق رنگ روڈ کے اطراف میں ٹارگٹ کلرزکی موجودگی کی اطلاع بھی تھی، حملہ آوروں کی تعداد4تھی۔جو گاڑی میں سوار تھے۔ حملہ آورورں نے ایس ایم جی سے فائرنگ کی۔انہوں نے 16گولیاں چلاؤ ں اور فائرنگ کے بعد حملہ آور سربند کی طرف فرار ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کی اس کارروائی میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے۔ پشاور میں ماہ رمضان کے دوران پولیس پر یہ نواں بڑا حملہ تھا۔

متعلقہ عنوان :