نائیجیریا کی فٹبا ل فیڈریشن پر پابندی ختم ،پابندی حکومتی عدم مداخلت کی یقین دہانی کے بعد ہٹائی گئی ، فیفا ،حکومت اور فیفا کے درمیان کھڑا ہونے والا تنازع بھی ختم ہوگیا ،گزشتہ سال کیمرون کی رکنیت بھی معطل کردی گئی تھی

اتوار 20 جولائی 2014 08:28

زیورچ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جولائی۔2014ء)فٹبال کی عالمی تنظیم نے نائیجیریا کی فٹبال فیڈریشن پر پابندی ختم کردی ۔ فیفا نے یہ پابندی اس یقین دہانی کے بعد ختم کی ہے کہ اب نائیجیریا کی فٹ بال فیڈریشن میں حکومتی مداخلت نہیں کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے فٹ بال عہدیداروں کی اپنی مرضی سے تبدیلیاں کی تھیں ، تا ہم اب حکومت کے وفد کی فیفا سے ملاقات اور حکومتی فیصلے واپس لینے کے بعد یہ پابندی ہٹا دی گئی ہے ، اور اس طرح حکومت ا ور فیفا کے درمیان کھڑا ہونے والا تنازع بھی ختم ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال ، ایسی ہی حرکتوں کی وجہ سے ایک اور افریقی ملک کیمرون کی رکنیت کچھ عرصے کے لئے معطل کر دی گئی تھی ۔