کابل،فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ،14 شدت پسند ہلاک ہوگئے

اتوار 20 جولائی 2014 08:31

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جولائی۔2014ء)افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں14 شدت پسند اور ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں صوبہ خوست میں اس وقت شروع ہوئی جب طالبان ایک گروپ نے سور کیولی کے علاقہ میں ایک فوجی چوکی پر اچانک دھاوا بول دیا۔اس موقع پر دونوں فریقین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ۔اس دوران ایک فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :