پاکستان ٹینس فیڈریشن نے نئی رینکنگ کا اعلان کردیا،عقیل خان ملک کے نمبر ون کھلاڑی، محمد عابد دوسری پوزیشن پر ہیں،خواتین میں سارہ منصور سرفہرست ، مینز سنگلز میں یاسر خان تیسری ، ہیرا عاشق چوتھی جبکہ عثمان رفیق اور شہزاد خان پانچویں پوزیشن پر ہیں ، ویمنز سنگلز میں ردا خالد دوسرے اور علینہ آفتاب قریشی تیسرے نمبر پر ہیں، ماہین آفتاب قریشی اور سارہ محبوب بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر رہیں، بوائز انڈر18سنگلز میں محمد مدثر سرفہرست، نوفل کلیم دوسری، بوائز انڈر14 سنگلز میں الہلام خان پہلے، برکت اللہ دوسرے اور حافظ ارباب علی تیسرے نمبر پر ہیں

اتوار 20 جولائی 2014 08:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جولائی۔2014ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے رینکنگ کا اعلان کردیا ہے، عقیل خان ملک کے نمبر ون کھلاڑی اور محمد عابد دوسری پوزیشن پر ہیں، خواتین میں سارہ منصور سرفہرست ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایف نے ملکی و بین الاقوامی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی، مینز سنگلزمیں عقیل خان نمبر ون، محمد عابد دوسری، یاسر خان تیسری، ہیرا عاشق چوتھی جبکہ عثمان رفیق اور شہزاد خان مشترکہ پانچویں پوزیشن پر ہیں، جلیل خان چھٹے، ثنائخان ساتویں، احمد چوہدری آٹھویں، منیر عاشق نویں اور محمد عمران دسویں نمبر پررہے۔

مینزڈبلز میں بھی عقیل خان سرفہرست، یاسرخان دوسرے، جلیل خاں تیسرے، شہزاد خان چوتھے، عثمان رفیق اور عابد خان پانچویں درجے پر رہے۔

(جاری ہے)

لیڈیز سنگلز میں سارہ منصور پہلے، ردا خالد دوسرے اور علینہ آفتاب قریشی تیسرے نمبر پر ہیں، ماہین آفتاب قریشی اور سارہ محبوب بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر رہیں۔ بوائز انڈر18سنگلز میں محمد مدثر سرفہرست، نوفل کلیم دوسری، محمد مزمل تیسری، حسنین منظور چوتھی، الہلام خان پانچویں، حمزہ بن آصف چھٹی، حافظ ارباب علی ساتویں، عبدل حیدر آٹھویں، طلحہ بن آصف نویں اور ارحم عتیق خان دسویں پو زیشن پر ہیں۔

بوائز انڈر14 سنگلز میں الہلام خان پہلے، برکت اللہ دوسرے اور حافظ ارباب علی تیسرے نمبر پر ہیں، محمد یوسف چوتھی، میر شاہ زیب احمد پانچویں، ثاقب عمر چھٹی، عزفہ عبدالرحمان ساتویں، فرحان اللہ آٹھویں جبکہ شعیب خان اور عاقب عمر بالترتیب نویں اور دسویں پوزیشن پر رہے۔

متعلقہ عنوان :