عراق، بغداد میں پے در پے کئی کار بم حملے،22 افراد ہلاک

اتوار 20 جولائی 2014 08:32

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جولائی۔2014ء) عراقی دارالحکومت میں پَے در پَے ہونے والے کئی کار بم حملوں میں 22افراد ہلاک ہو گئے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق بغداد میں شیعہ اکثریت کے حامل تین علاقوں میں کار بم حملوں کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس سے پہلے دارالحکومت ہی کے ایک اور علاقے میں ایک پولیس چیک پوائنٹ پر کیے جانے والے ایک خود کْش کار بم حملے میں سات افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

یہ حملے ایک ایسے وقت پر ہوئے ہیں جب عراقی صدر جلال طالبانی علاج کی غرض سے ڈیڑھ برس تک جرمنی میں مقیم رہنے کے بعد صحت یاب ہو کر آج اْنیس جولائی کو واپس وطن پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :