بنوں ، متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی ،فائرنگ اور پتھراؤ سے 4افراد زخمی ،متاثرین کا پولیس پر پتھراو کیا، ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا‘پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3افراد ز خمی

اتوار 20 جولائی 2014 08:28

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جولائی۔2014ء)بنوں میں متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران بد نظمی ،فائرنگ اور پتھراو سے 4افراد زخمی ہوگئے۔بنوں اسپورٹس کمپلکس میں قائم راشن پوائنٹ پر رش کے باعث بد نظمی ہوئی۔ متاثرین نے پولیس پر پتھراو کیا۔ جس سے ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3افراد ز خمی ہوئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

دوسری طرف متاثرین شمالی وزیرستان میں رقوم کی تقسیم جاری ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک55ہزار621سم ایکٹیویٹ کی جاچکی ہیں جن کے ذریعے17ہزار198افراد میں 63کروڑ63لاکھ26ہزار روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔ فلاحی اداروں کی طرف سے آئی ڈی پیز کیلئے رمضاسن پیکیج ، افطاردسترخوان اور فری میڈیکل کیمپ کابھی اہتمام کیاگیاہے ۔