متحدہ عر ب امارات نے ویزا نظام میں تبدیلی کر دی، نئی ویزا فیس اور دیگر تفصیلات کو وزار ت داخلہ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کر دیا جائے گا۔ حکا م

پیر 28 جولائی 2014 07:35

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء) متحدہ عرب امارات نے ویزا نظام میں تبدیلی کر دی ، اگلے چند روز میں نئی ویزا فیس اور دیگر متعلقہ تفصیلات کو امارات کی وزار ت داخلہ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کر دیا جائے گا۔ یو اے ای میڈیا کے مطابق اگلے ماہ سے وزارت داخلہ کے تحت رہائشی اور خارجہ امور کی جنرل ڈائریکٹوریٹ نئے ویزا سسٹم کو نافذ کر دے گی،جس میں بار بار اینٹری،ویزا پرمٹ اور سٹوڈنٹس کے بارے میں نئے طریق کار کا استعمال ہو گا۔

(جاری ہے)

اس نئے ویزا سسٹم کا ٹیکنیکل کام مکمل کر لیا گیا ہے،اور یہ تیار حالت میں ہے۔نئے نظام کے مطابق وزٹ ویزے کی مختلف اقسام ہوں گی اور ملک میں قیام کی مدت میں بھی تبدیلی کی جار ہی ہے۔اسی طرح ویزے کی نوعیت کے اعتبار سے اس کی فیس بھی مختلف ہو گی۔بتایا گیا ہے کہ نیا ویزا سسٹم کابینہ کی قرار داد نمبر 22کی رو سے لاگو ہو گا، جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ لیفٹنٹ جنرل شیخ سیف الدین زائد النہیان نے ان نئے ترمیم شدہ قوانین کوجاری کیا ہے۔نئے ویزا سسٹم میں غیر قانونی تارکین کے ایشو کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے،اور مجموعی طور پر اس کے کافی مثبت نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے۔