روا ں سا ل اکتو بر میں 5 اہم ترین فوجی آفیسر ریٹائر ہو جا ئیں گے ، ریٹائر ہونے والو ں میں لیفٹننٹ جنرل خالد ربانی ، طارق خان ، سلیم انور اور سجاد غنی شا مل ہیں ، ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کئے جانے کا قوی امکان

پیر 28 جولائی 2014 07:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء) یکم اکتوبر 2014ء کو 5 اہم ترین فوجی آفیسر ریٹائر ہورہے ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر السلام کی مدت ملازمت میں توسیع کئے جانے کا قوی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کاکہنا ہے کہ ریٹائر ہونے والے فوجی افسران میں لیفٹننٹ جنرل خالد ربانی ، لیفٹیننٹ جنرل طارق خان ، لیفٹیننٹ جنرل سلیم انور ، لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر السلام شامل ہیں ۔ آئی ایس آئی چیف کی ضرب عضب میں نمایاں خدمات کی وجہ سے ان کو عہدے پر برقرار رکھنا حکومت کے لیے ناگزیر ہوسکتا ہے اس لئے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :