طالبان کابل کے قریب پہنچ گئے ، امریکی اخبار کا دعوی ،کہ افغانستان میں طالبان کو تیزی سے کامیابیاں مل رہی ہیں، ہر ہفتے طالبان کے حملوں میں 100 کے قریب سیکیورٹی اہل کار مارے جارہے ہیں، طالبان اب مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے دور دراز علاقوں تک محدود نہیں بلکہ دارالحکومت کو دوسرے علاقوں سے ملانے والی شاہراہوں اور علاقوں تک آپہنچے ہیں،رپورٹ

پیر 28 جولائی 2014 07:38

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء)امریکی اخبار نے رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ افغانستان میں طالبان کو تیزی سے کامیابیاں مل رہی ہیں اور وہ کابل کے قریب آپہنچے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر ہفتے طالبان کے حملوں میں 100 کے قریب سیکیورٹی اہل کار مارے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

نیویارک ٹائمز نے افغان حکام اور قبائلی رہنماؤں کے حوالے سے بتایا کہ طالبان اب مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے دور دراز علاقوں تک محدود نہیں بلکہ دارالحکومت کو دوسرے علاقوں سے ملانے والی شاہراہوں اور علاقوں تک آپہنچے ہیں ،

کابل کے نزدیک دو اہم صوبوں کاپیسا اور ننگر ہار پر بھی طالبان نے اثرورسوخ حاصل کرلیا ہے۔

بعض اضلاع میں طالبان کے بڑے حملوں میں سیکیورٹی اہل کار فرار ہوگئے جبکہ کچھ مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے جان بچانے کیلیے ہتھیار پھینک دیے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان کی کارروائیوں میں تیزی کے بعد افغان حکام نے جانی نقصان سے متعلق رپورٹس کا اجرا روک دیا ہے۔اخبار کے مطابق ستمبر کے بعد سے حملوں میں ہر ہفتے 100 کے قریب فوجی اور پولیس اہل کار مارے جارہے ہیں۔ ایساف کمانڈر کا کہنا افغان فوج مسلسل جانی نقصان برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

متعلقہ عنوان :