حکومت پنجاب نے عید الفطر پر موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی ،سکیورٹی اداروں کو عید اجتماعات پر سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

پیر 28 جولائی 2014 07:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء)پنجاب حکومت نے عید الفطر پر موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی ۔سکیورٹی اداروں کو عید اجتماعات پر سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت ،صوبائی وزیر قانون رانا مشہود نے عید پر موبائل سروس بند کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عید پر موبائل سروس بند ہونے سے عید کے پیغامات متاثر ہوں گے لہذا اس تجویز کو مسترد کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

البتہ سکیورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عید کے اجتماعات پر سکیورٹی کو مزید سخت کریں۔ واضح رہے کہ پنجا حکومت کو سکیورٹی خدشات کے باعث موبائل سروس بند کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔