فیصل آباد ،پولیس تشدد کیس میں لیگی ایم پی اے راناشعیب ادریس شامل تفتیش، ملزم نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا

پیر 28 جولائی 2014 07:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء) پولیس تشدد کیس اورخطرناک اشتہاری ملزمان کو تھانے سے زبردستی چھرانے کے مقد مہ میں ملوث مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی راناشعیب ادریس شامل تفیش ہو گئے ملزم نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا،راناشعیب ادریس نے انسداد دہشتگردی کے درج مقدمہ مین عدالت عالیہ سے ۱۱اگشت تک عبوی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کرا رکھی ہے جبکہ وہ آئندہ تاریخ پیشی پر انسداد دہشت گردی کی فیصل آباد عدالت میں پیش ہونگے،یہ امر قبل ذکر ہے کہ ملزم شعیب ادریس ایم پی اے کو گرفتارنہ کرنے پر آر پی او نواز وڑائچ اورسی پی او ڈاکٹر حیدر اشرف کو وزیر اعلی پنجاب نے فیصل آباد سے تبدیل کر کے نئے آر۔

(جاری ہے)

پی۔او کیپٹن (ریٹاٹرڈ) احسان طفیل اور سی پی اوسہیل حبیب تاجک کو تعینات کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ بغیر کسی سیاسی دباؤ کے اپنے فرائض انجام دیں،دونوں افیسران نے چارچ سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :