غیر قانونی جاسوسی ، ترک پولیس کے 20 افسران پر فرد جرم عائد، گرفتار شدگان میں استنبول پولیس کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ بھی شامل

پیر 28 جولائی 2014 07:35

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء) ترکی کی ایک عدالت نے غیر قانونی جاسوسی کے مقدمے میں پولیس کے بیس افسراں پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گرفتار شدگان میں استنبول پولیس کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان افراد نے سرکاری افسراں ، ارکان اسمبلی ، افسر شاہی، عدلیہ اور صحافیوں کی غیر قانونی طور پر جاسوسی کی اور سرکاری دستاویزات میں ردو بدل کرنے کی بھی کوشش کی۔ نگرانی کے اس معاملے کا تعلق وزیراعظم رجب طیب ایردوآن سے بھی ہے کیونکہ ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے تحت تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :