غزہ ،اسرائیلی فوج نے جنگ بندی میں توسیع اعلان کے باوجو د دوبارہ کارروائیاں شروع کردیں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی جنگ بندی کے دوران حماس کی طرف سے راکٹ داغے جاتے رہے،اسرائیلی فوج بیان

پیر 28 جولائی 2014 07:38

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء)اسرائیل نے یہ راگ الاپتے ہوئے کہ حماس کے عسکریت پسندوں نے اقوام متحدہ کی درخواست پر 24 گھنٹوں کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، اتوار کو دوبارہ غزہ میں اپنی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔فوج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی جنگ بندی کے دوران حماس کی طرف سے راکٹ داغے جاتے رہے۔

فوج غزہ میں اپنی فضائی، بحری اور زمینی کارروائیاں دوبارہ شروع کر رہی ہے۔اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد خبررساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق غزہ میں متعدد دھماکے سنے گئے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی درخواست پر اسرائیل نے ہفتہ کو کی گئی جنگ بندی میں 24 گھنٹوں کی توسیع پر اتفاق کیا تھا لیکن حماس کی طرف سے اس توسیع کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا گیا کہ پہلے اسرائیل غزہ سے اپنے فوجی واپس بلائے۔

تقریباً تین ہفتوں سے اسرائیل نے غزہ میں حماس کے جنگجووٴں کے خلاف کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں جس کا مقصد اس کے بقول حماس کی طرف سے اسرائیلی علاقوں میں راکٹ داغنے کو روکنا ہے۔ان کارروائیوں میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے اور ان میں خواتین اور بچے میں بھی شامل ہیں۔لڑائی میں اسرائیل کے 42 فوجی مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :