ترکی ، انقرہ اور استنبول کے درمیان تیز رفتار ٹرین سروس کا آغاز کردیاگیا، ٹرین 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو سکتی ہے، ترک وزیر اعظم نے انقرہ سے روانہ ہونے والی پہلی تیز رفتار ٹرین پر سفر کر کے اس کا افتتاح کیا، ملک میں ٹرینوں کے نیٹ ورک میں جدت لائیں گے، طیب اردوان

پیر 28 جولائی 2014 07:39

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء)ترکی نے انقرہ اور استنبول کے درمیان تیز رفتار ٹرین سروس کا آغاز کیا ہے جس سے سات گھنٹے کا سفر آدھے وقت میں طے کیا جا سکے گا۔ترکی کے وزیر اعظم طیب اردوان نے انقرہ سے روانہ ہونے والی پہلی تیز رفتار ٹرین پر سفر کر کے اس کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم نے راستے میں ایک قصبے میں رک کر الیکشن مہم کے سلسلے میں خطاب بھی کیا۔

یہ ٹرین 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اردوان نے اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک میں ٹرینوں کے نیٹ ورک میں جدت لائیں گے۔’ہم نے وعدہ کیا تھا۔ ہم نے محنت کی، ہم نے پہاڑ سر کیے اور دریا عبور کیے۔ اس پراجیکٹ کو رکوانے کی تمام تر کوششوں کے باوجود ہم نے اس کو مکمل کیا۔اس تیز رفتار ٹرین میں تاخیر اور رکاٹیں کافی آئیں۔ حال ہی میں تیز رفتار ٹرین افتتاح سے قبل مرمت کا کام کرنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔اس ٹتین کی آخری منزل استنبول کا نواحی علاقہ پیندک ہے جو باسفورس کے ایشیائی جانب ہے۔ترکی کی حکومت باسفورس کے نیچے سے استنبول کے مرکز تک ریل لنک لانا چاہتی ہے لیکن ابھی یہ معلوم نہیں کہ یہ منصوبہ کب شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :