کامن ویلتھ گیمز :پاکستانی نژاد باکسر عامر خان راونڈ آف 32 میں ہار گئے،عامر خان کو 64 کلو گرام کے کٹیگری میں لائٹ ویلٹر ویٹ کی پہلی باوٹ میں شکست کا سامنا ہوا، نمیبیا کے جونیاس جونز نے تین صفر سے شکست دی

پیر 28 جولائی 2014 07:28

گلاسگو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء)گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی نژاد باکسر عامر خان راونڈ آف 32 میں ہار گئے۔

(جاری ہے)

بیسویں کامن ویلتھ گیمز میں باکسر عامر خان کو 64 کلو گرام کے کٹیگری میں لائٹ ویلٹر ویٹ کی پہلی باوٹ میں شکست کا سامنا ہوا۔ انہیں نمیبیا کے جونیاس جونز نے تین صفر سے شکست دی۔اس طرح پاکستانی نڑاد باکسر کا قسمت نے ساتھ نہ دیا اور وہ گامن ویلتھ گیمز سے آؤٹ ہوگئے۔