کراچی ، فائرنگ اور پرتشدد واقعات2رینجرز اہلکاروں سمیت5 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

پیر 28 جولائی 2014 07:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات2رینجرز اہلکاروں سمیت5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں گل احمد لاثانی ٹیکسٹائل کے ملبے سے 2 مزدوروں کی لاشیں ملی ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی جس پر شہر بھر کی فائر ٹینڈرز نے کئی گھنٹے بعد قابو پالیا تھا تاہم آگ کے باعث فیکٹری کی چھت گرگئی تھی۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ مزدور فیکٹری کے اندر ہی پھنس گئے تھے ۔پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کی فوری طور پر شناخت ممکن نہیں ہوسکی ہے ۔دوسری جانب محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں کچی شراب پینے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے لانڈھی میں افطاری سے قبل تخریب کاری کے واقعہ میں دورینجر اہلکار جاں بحق جبکہ دوشہری زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق اتوار کے روز افطاری سے کچھ دیر قبل لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب افطاری کاسامان لینے جانیوالے رینجر اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جس کے باعث رینجرز کے دواہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے دوعام شہری بھی زخمی ہوئے اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افرادنے سیکورٹی ایجنسیوں کی وردیاں پہنی ہوئی تھیں واقع کے وقت رینجر اہلکار افطاری کے لئے برف کی دکان سے برف لے رہے تھے جاں بحق ہونے والے رینجراہلکاروں کی شناخت سیف اللہ اور ثناء اللہ کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو طبعی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :