پی سی او ججز پھر ان ایکشن،پاکستان بار کونسل نے رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف اپیل جمع کرادی

پیر 28 جولائی 2014 07:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء)پی سی او ججز پھر ان ایکشن،پاکستان بار کونسل نے رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف اپیل جمع کرادی جس میں جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کے خلاف تمام منفی الفاظ بھی حذف کر دیئے گئے جس میں کہاگیا ہے کہ عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور وہ جج جو ریٹائرمنٹ کی عمر تک نہیں پہنچے انہیں بحال کر دیا جائے اور توہین عدالت کے مقدمات ختم کئے جائیں۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا تھا کہ اپیل کا ایک بار فیصلہ ہو چکا ہے ۔پاکستان بار کونسل اس مقدمے میں فریق نہیں ہے۔اپیل عید کے بعد سماعت کے لئے مقرر کی جا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :