عمران خان کا وزارت داخلہ کی اجازت سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات بروئے کار لانے کا فیصلہ

پیر 28 جولائی 2014 07:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزارت داخلہ کی اجازت سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ سینئر رہنماؤں کی مشاورت سے کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے عمران خان سمیت دیگر سیاسی شخصیات کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کررہا ہے کہ وہ محتاط رہیں ۔آپریشن ضرب غضب کا رد عمل اسلام آباد ،راولپنڈی میں جلسے جلوس،کراچی ،لاہور ،پشاور اور کوئٹہ میں عوامی مقامات ،مذہبی مقامات پر دہشت گردی کا خطرہ ہے اس پر عمران خان نے بھی حفاظتی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :