ہیلتھ کئیرسے متعلق قانون سازی پر امریکی صدر شکنجے میں آگئے ،ایوان نمائندگان نے صدراوباما پراختیارات سے تجاوزکی قراردادمنظورکرلی ہے، ان کیخلاف پانچ ہفتوں میں مقدمہ تیارکیاجائیگا،سپیکر مدعی ہوں گے

جمعہ 1 اگست 2014 05:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔یکم اگست۔2014ء)ہیلتھ کئیرسے متعلق قانون سازی پر امریکی صدر شکنجے میں آگئے ہیں اورایوان نمائندگان نے صدراوباما پراختیارات سے تجاوزکی قراردادمنظورکرلی ہے جس پر ان کیخلاف پانچ ہفتوں میں مقدمہ تیارکیاجائیگاجس میں سپیکر مدعی ہوں گے۔

(جاری ہے)

قراردادکے حق میں 225جبکہ مخالفت میں 201ووٹ ڈالے گئے۔ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کی اکثریت ہے جبکہ صدر اوباما کا تعلق ڈیموکریٹس سے ہے۔ قرارداد منظور ہونے سے صدر اوباماکیخلاف مقدمہ قائم کرنیکی راہ ہموار ہوگئی ہے۔مقدمے میں یہ دعویٰ کیاجائیگاکہ صدراوباما نے ایفورڈ ایبل کئیر ایکٹ میں یکطرفہ طورپرتبدیلیاں کیں جوصدر کو حاصل اختیارات سے تجاوزتھا۔