بولیویا کے صدر نے اسرائیل کو ”دہشت گرد ملک“ قرار دیدیا،دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے کے بغیر سفر کی سہولت معطل کر دی

جمعہ 1 اگست 2014 05:17

سکر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔یکم اگست۔2014ء)لاطینی امریکہ کے ملک بولیویا کے صدر نے اسرائیل کو ”دہشت گرد ملک“ قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے کے بغیر سفر کی سہولت معطل کر دی ہے ۔یہ فیصلہ ایک فروٹ مارکیٹ پر حملہ کے بعد اسرائیل کی طرف سے چار گھنٹے کی فائر بندی کے دوران کیا گیا۔ حماس نے اسرائیل کی طرف سے اس فائر بندی کیاعلان کو رد کر دیا تھا۔

مارکیٹ پر حملہ اسوقت ہوا جب لوگ خریداری میں مصروف تھے اسرائیل نے اس فائر بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فائر بندی کا اطلاق صرف ان علاقوں میں ہو گا جہاں اسرائیل فوج کارروائیاں نہیں کر رہے۔ ان علاقوں میں بسنے والے شہروں کو بھی اسرائیل نے خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے گھروں کو واپس نہ آئیں۔

(جاری ہے)

حماس کے ترجمان سمیع ابو ظہوری نے اس فائر بندی کو بے معنی قرار دیتے ہوئے رد کر دیا تھا۔

انھوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ وقفہ صرف ذرائع ابلاغ کے لیے ایک تماشا ہے اور متاثرہ علاقوں میں اس کا اطلاق نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے وہ اپنے زخمیوں کو ان علاقوں سے نکالنے سے قاصر ہیں۔سکول اسرائیل ٹینک کے گولے کا نشانہ بنا تھا جس میں پندرہ بچے ہلاک ہوئے تھے ۔دریں اثنا ڈاکٹروں کے مطابق خان یونس کے علاقے میں ایک حملے سات فلسطینی شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

چوبیس گھنٹے میں اسرائیل فوج کی طرف سے دوسری مرتبہ شہری عمارات یا عوامی مقامات کونشانہ بنایا گیا ہے جس میں 15 یا اس سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے ہیں۔غزہ میں جاری لڑائی میں اب تک 1200 تک فلسطینی اور 55 اسرائیلی، جن میں 53 فوجی شامل ہیں، ہلاک ہوئے ہیں۔حماس کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک لڑنے کے لیے تیار ہے جب تک اسرائیل کی طرف سے گذشتہ سات سال سے جاری غزہ کی اقتصادی ناکہ بندی ختم نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :