انگلش بیٹسمین معین علی کو فلسطین کی حمایت مہنگی پڑ گئی ،غزہ مسلمانوں کی حمایت میں بینڈ پہننے پر آئی سی سی نے وارننگ جاری کردی ،کرکٹرز میچ کے دوران کسی سیاسی، مذہبی یا نسلی پیغامات دینے کا حصہ نہیں بن سکتے، آئی سی سی

جمعہ 1 اگست 2014 04:23

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔یکم اگست۔2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین معین علی کوغزہ کے مسلمانوں کی حمایت میں بینڈ پہننے پروارننگ دی ہے۔ آئی سی سی کا یہ کہنا ہے کہ کرکٹرز میچ کے دوران کسی سیاسی، مذہبی یا نسلی پیغامات دینے کا حصہ نہیں بن سکتے۔

(جاری ہے)

روزل باؤل ساوتھمپٹن میں انگلینڈ کے مڈل آرڈربیٹسمین معین علی نے بھارت کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوران اپنی کلائی پر بینڈ باندھ کر بیٹنگ کی جس میں غزہ کے مسلمانوں کی حمایت کے حوالے سے سیو غزہ اور فری فلسطین تحریر تھا، انگلش کرکٹر کا غزہ کی حمایت کرنا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ناگوار گزرا۔

آئی سی سی نے تحقیقات کرتے ہوئے معین علی کووارنگ دی ہے اور کہا ہے کہ کرکڑ زانٹرنیشنل میچ کے دوران کسی سیاسی، مذہبی، یا نسلی پیغامات دینے کا حصہ دار نہیں بن سکتے، آئی سی سی کا قانون اس چیز کی اجازت نہیں دیتا۔ اس قبل معین علی نے میچ ریفری کو بتایا کہ کلائی پر بینڈ پہننے کا مقصد اپنے خیالات کا اظہار کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :