خانیوال میں زہریلی شراب پینے سے 3نوجوان دم توڑ گئے ،متعدد کی حالت تشویشناک

جمعہ 1 اگست 2014 05:13

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔یکم اگست۔2014ء) خانیوال میں زہریلی شراب پینے سے 3نوجوان دم توڑ گئے ،متعدد کی حالت تشویشناک ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق خانیوال کے علاقہ جسونت نگر میں عید الفطر کے موقع پر علاقہ کے نوجوانوں نے شراب نوشی کی محفل منعقد کی کثرت شراب نوشی سے نوجوانوں کی حالت خراب ہو گئی اور انہوں نے الٹیاں کرنا شروع کر دیں انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی امداد ملنے سے قبل ہیں 2شراب نوش عاشق اور محمد زاہد عرف سنی جو کہ حقیقی کزن ہیں دم توڑ گئے

جبکہ شفیق احمد عرف دھماکہ نامی شراب نوش کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا لیکن وہ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا ۔

پولیس تھانہ سٹی خانیوال نے شراب فروش ملزم جعفر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں معلوم ہوا ہے کہ شراب نوشی سے متاثرہ عرفان نامی نوجوان کو نشتر ہسپتال ملتان میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقہ بھر میں عید الفطر کے موقع پر بڑی تعداد میں زہریلی شراب فروخت ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں ااضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔