بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی حمایت کرینگے،جان کیری ،بھارت وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی ویزا ملے گا،ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو

جمعہ 1 اگست 2014 05:18

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔یکم اگست۔2014ء)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ بھارت کی نیوکلےئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی حمایت کرینگے،بھارت وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی ویزا ملے گا،ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اوبامہ اور نریندر مودی کے ستمبر میں ملاقات کا انتظار ہے۔نریندر مودی کو سابقہ حکومت نے ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔موجودہ حکومت ان کو خوش آمدید کہے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے نیوکلےئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی حمایت کریں گے۔سیکورٹی کونسل میں بھارت کی نشست کیلئے بھی حمایت کریں گے۔غرہ میں جنگ بندی کیلئے مجھ سے زیادہ کوئی کوششیں نہیں کرسکتا۔