بھارت میں لینڈ سلائیڈ نگ،100سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے ،خراب موسم ،امدادی کاموں میں رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے،حکام

جمعہ 1 اگست 2014 05:16

پونے(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔یکم اگست۔2014ء)بھارت کے مغربی شہر پونے شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں 100 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پونے شہرکے ایک قصبے”امبی گاؤں“میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ملبے تلے دب جانے والے 100 سے زائد افراد کی تلاش کا کام جا ری ہے ،اس سلسلے میں 300سے زائد امدادی کارکن مصروف ہیں۔بھارت کے نیشنل ڈیزاسٹر رسپونس فورس کے انسپکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ خراب موسم ،امدادی کاموں میں رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :