انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 266رنز سے شکست دیدی ،5ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ، آل راؤنڈر معین علی 8 ، اینڈرسن 7وکٹوں کے ساتھ نمایاں ، الیسٹر کک کی شاندار سنچری ، دوسری اننگز میں بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 178رنز پر پویلین لوٹ گئی

جمعہ 1 اگست 2014 04:32

ساؤتھمپٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔یکم اگست۔2014ء) انگلینڈنے بھارت کو 266رنز سے شکست دے کر پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1سے برابر کردی ، آل راؤنڈر معین علی 8وکٹیں لے اڑے ۔ ساؤتھ تمپٹن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 7وکٹوں پر 569رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی بھارت کی ٹیم 330رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 4وکٹوں پر مزید 205رنز بنائے پہلی اننگز میں الیسٹرکک نے شاندار سنچری سکور کرکے ناقدین کے منہ بند کردیئے ۔

انگلینڈ نے دوسری اننگز کے اختتام پر بھارت کو جیتنے کیلئے 444رنز کا ہدف دیا تاہم بھارت کی پوری ٹیم 178رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے پہلی اننگز میں 2جبکہ دوسری اننگز میں 8وکٹیں لیں اینڈرسن نے 7وکٹیں لیں اس طرح بھارت نے انگلینڈ کو 266رنز سے شکست دیکر 5میچوں کی سیریز 1-1سے برابر کردی ۔

متعلقہ عنوان :