اسرائیلی جارحیت پر احتجاج،بھارتی مسلمانوں نے اسرا ئیلی اور امریکی مشروبات کابائیکاٹ کردیا

جمعہ 1 اگست 2014 05:16

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔یکم اگست۔2014ء)بھارتی مسلمانوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسرا ئیلی اور امریکی مشروبات کوکا کولا اور پیپسی کا بائیکاٹ کردیا، غزہ میں اسرائیلی حملوں پر امریکا کی جانب سے اسرائیل کی ناروا حمایت کرنے پرمسلمانان ہند نے یہ فیصلہ کیا،ممبئی میں سیکڑوں ہوٹلوں اور کھابوں کی چین سے وابستہ چھائلیہ مسلم کمیونٹی کے افراد نے غزہ پر حملوں کی مذمت اور اسرائیلی کارروائیوں پر امریکا کی جانب سے شرمناک اور ظالمانہ حمایت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی کوکا کولا اور پیپسی کولا کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

شالیمار ہوٹل کے مینیجنگ ڈائریکٹر عمیر شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اجتماعی طور پر کیا گیا ہے۔ اور احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک اسرائیلی بمباری بند نہیں ہوجاتی۔ ایک اور ہوٹل کے مالک راشد حکیم نے بتایا کہ انکے ہوٹل میں تازہ جوس اور ہاضمہ بہتر بنانے والا ڈرنک جل زیرہ پیش کیا جاتا ہے۔ تاہم انڈین ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیرمین اروند شیٹی کا کہنا ہے کہ انکی آرگنائزیشن کے کچھ لوگ یہ بائیکاٹ کررہے ہیں، پوری آرگنائزیش اس میں شامل نہیں۔

متعلقہ عنوان :