مغویوں کی رہائی،مختلف ممالک کا عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کوکروڑوں ڈالرادا کرنے کا انکشاف،فرانس نے5کروڑ 81لاکھ ڈالر، قطر اور عمان نے2کروڑ 4لاکھ ، سوئٹز لینڈ نے ایک کروڑ 24لاکھ ، اسپین نے ایک کروڑ 10لاکھ اور آسٹریا نے 32لاکھ ڈالر تاوان کے طو رپر ادا کئے،رپورٹ

جمعہ 1 اگست 2014 05:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔یکم اگست۔2014ء)یورپی و دیگر ممالک کی طرف سے اپنے اغواشدہ شہریوں کی رہائی کیلئے عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کو کروڑوں ڈالرز تاوان ادا کئے جانے کا انکشاف ہوگا ہے ۔امریکی اخبار” نیویارک ٹائمز“ کے مطابق 2008ء سے اب تک القاعدہ اور اس کی دیگر ذیلی تنظیموں کو اغوا برائے تاوان کی مد میں ساڑھے 12کروڑ ڈالر کی رقم ادا کی گئی۔

القاعدہ کی طرف سے اغوا کیے گئے افراد کی رہائی کے لئے فرانس کی طرف سے5کروڑ 81لاکھ ڈالر، قطر اور عمان نے2کروڑ 4لاکھ ڈالر، سوئٹز لینڈ نے ایک کروڑ 24لاکھ ڈالر ،، اسپین نے ایک کروڑ 10لاکھ ڈالر،اور آسٹریا نے 32لاکھ ڈالر تاوان ادا کیا گیا ،تاہم القاعدہ کو تاوان کی مد میں21.4ملین ڈالر کی ادائیگی کا ذرائع معلوم نہیں کیا جا سکا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اس میں سے 9کروڑ 15لاکھ ڈالر کی رقم اسلامک مغرب میں القاعدہ کو ادا کی گئی۔

فرانس کے چار شہریوں کی رہائی کے لئے2010-13کے درمیان فرانسیسی سرکا ری کمپنی نے 40.4 ملین ڈالر ادا کیا۔ 2010-11کے دوران فرانسیسی سرکاری کمپنی نے اپنے ایک شہری، ٹوگو اور مڈگاسکر کے ایک ایک شہری کی رہائی کے لئے17.7ملین ڈالر ادا کیا۔2009میں سوئٹزر لینڈ نے اپنے دو شہریوں اور ایک جرمن شہری کی رہائی کے لئے 12.4ملین ڈالر ادا کیا۔

2011-12 میں ایک اٹلی اور دو اسپانوی شہریوں کی رہائی کے لئے10.8ملین ڈالر کی ادائیگی کی گئی تاہم اس تاوان کی ادائیگی کس ملک کی طرف سے کی گئی یہ معلوم نہیں۔

2009-10میں اسپین نے اپنے دو شہریوں کی رہائی کیلئے 5.9 ملین ڈالر ادا کیا۔2008میں آسٹریا نے اپنے دو شہریوں کو القاعدہ کے چنگل سے چھڑانے کے لئے3.2ملین ڈالر کی رقم تاوان میں دی۔2008میں دو کینڈین شہریوں کی رہائی کے لئے1.1ملین ڈالر ادا کیے گئے تاہم اس کی ادائیگی کرنے والے کا بھی پتہ نہیں۔ 2011-13میں اشباب کو دو اسپانوی شہریوں کی رہائی کے لئے اسپین نے5.1ملین ڈالر ادا کیے۔جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کو تاوان کی رقم میں29.9ملین ڈالر ادا کیا گیا،2012-13میں دو فن لینڈ کے شہریوں،ایک آسڑین اور دو سوئس شہریوں کی رہائی کے لئے قطر اور عمان نے 20.4ملین ڈالر کی رقم القاعدہ کو دی۔جب کہ 2011میں تین فرانسیسی شہریوں کی رہائی کے لئے9.5ملین ڈالر کی رقم دی گئی۔تاہم اس رقم کے ادا کرنے والا معلوم نہیں۔