نوشہرہ ، حیدر آباد ، ڈیرہ اسماعیل خان میں پکنک منانے والے آٹھ افراد دریائے کابل اور دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ، اکیس کو زندہ بچا لیا گیا

جمعہ 1 اگست 2014 05:13

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔یکم اگست۔2014ء) نوشہرہ ، حیدر آباد ، ڈیرہ اسماعیل خان میں پکنک منانے والے آٹھ افراد دریائے کابل اور دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ اکیس کو زندہ بچا لا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوشہرہ میں پکنک منانے والے نوجوانوں کی کشتی دریائے کابل میں الٹنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے بیس افراد کو زندہ بچا لیا ہے دریا سے نکالے گئے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں تاحال نہیں نکالی جاسکیں ہیں ڈوبنے والے تمام افراد مقامی تھے جو سیر و تفریح کے لیے دریائے کابل آئے تھے گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا ۔ حیدر آباد میں المنزل کے مقام پر پکنک منانے والے نوجوان نہاتے ہوئے دریائے سندھ میں ڈوب گئے جن کی تلاش جاری ہے آپریشن جاری ہے دریا میں ڈوبنے والے نوجوانوں کا تعلق حیدر آباد سے ہے ڈیرہ اسماعیل خان یمں پل پار کرتے ہوئے باپ بیٹا دریائے سندھ میں ڈوب گئے تاہم امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار سالہ بچے کو زندہ بچا لیا ڈوبنے والا شخص تاحال لاپتہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :