خبردار ،ہوشیار!عید گزرتے ہی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہونے کا امکان،شارٹ فال تین ہزار پانچ سو میگا واٹ تک پہنچنے کا خدشہ ،دیہی علاقوں میں پانچ گھنٹے کی بجلی بندش

جمعہ 1 اگست 2014 05:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔یکم اگست۔2014ء ) دو روز کی عید تو لوڈ شیڈنگ کے بغیر گزر گئی تاہم موسم خشک ہونے پر بجلی کا شارٹ فال بڑھنے لگا۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال عید کے پہلے دو روز تو بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ سے کم رہا تاہم گرمی اور حبس بڑھنے سے بجلی کا شارٹ فال تین ہزار 500 میگاواٹ تک ہونے کا امکان ہے جس سے بڑے شہروں میں بھی کم ترین وقت کے لئے بجلی کی بندش کی جا رہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں چا ر سے پانچ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے تاہم موسم کا درجہ حرارت بڑھنے سے بجلی کی بندش کا دورانیہ بڑھنے کا خدشہ موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :