یوکرین میں باغیوں کی حمایت، امریکا نے روس پر مزید اقتصادی پابندیاں لگادیں،روس کے توانائی، اسلحہ سازی اور مالیاتی اداروں پر نئی پابندیاں عائدکرنے کا اعلان

جمعہ 1 اگست 2014 05:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔یکم اگست۔2014ء)امریکا نے یوکرین میں مداخلت اور باغیوں کی حمایت کرنے پر روس کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائد کردیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا ، روس پر پابندیوں سے متعلق یورپی یونین کاساتھ دے گا۔ امریکا نے روس کے توانائی، اسلحہ سازی اور مالیاتی اداروں پر نئی پابندیاں عائدکرنے کا اعلان کیا۔ صدر اوباما نے کہا کہ یوکرین کے باغیوں کی حمایت پر روس پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :