ایرانی صدر کی حیرت انگیز ’ٹویٹ ، اعلیٰ ترین اعزاز فیلڈز میڈل جیتنے والی پہلی خاتون مریم مرزاخانی کی حجاب کے تصویر پوسٹ کردی

ہفتہ 16 اگست 2014 09:15

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹوئٹر پر فیلڈز میڈل جیتنے والی ایرانی خاتون مریم مرزاخانی کی حجاب کے بغیر تصویر پوسٹ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حسن روحانی نے اپنی خوشی کا اظہار ایک ’ٹویٹ‘ میں کیا جس میں انھوں نے مریم مرزاخانی کی حجاب کے بغیر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’مریم مرزاخانی کو مبارک ہو جو فیلڈز میڈل جیتنے والی پہلی خاتون بنیں۔‘ اس تصویر کو تین ہزار بار دوبارہ ٹویٹ یا ’ری ٹویٹ‘ کیا گیا اور اسے سینکڑوں کامنٹس ملے۔کئی لوگوں نے حسن روحانی کی اس حرکت پر تنقید کی۔ایک فرد نے کہا ’کیا آپ ایرانی خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کریں گے یا ہمیشہ کی طرح ان پر سختی کریں گے؟‘