لانگ مارچ کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ،وفاقی حکومت کی اپوزیشن کویقین دھانی ،وزیراعظم نے گوجرانوالہ واقع کاسخت نوٹس لے لیاہے ،حکومت لانگ مارچ یادھرنوں سے گھبرانے والی نہیں ،البتہ کسی کوغیرآئینی اقدام کی اجازت نہیں دے سکتے،سعد رفیق کا خورشید شاہ کو ٹیلی فون

ہفتہ 16 اگست 2014 09:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)وفاقی حکومت نے اپوزیشن کویقین دلایاہے کہ لانگ مارچ کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ،وزیراعظم نے گوجرانوالہ واقع کاسخت نوٹس لے لیاہے ،حکومت لانگ مارچ یادھرنوں سے گھبرانے والی نہیں ،البتہ کسی کوغیرآئینی اقدام کی اجازت نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزقومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ کووفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے ٹیلی فون کرکے انہیں گوجرانوالہ میں عمران خان کے مارچ پرہونے والے پتھراوٴسے آگاہ کیااوربتایاکہ پتھراوٴکرنے والے کارکنوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیاگیا۔

خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ وزیراعظم نے عمران خان کے قافلے کاسخت نوٹس لیاہے ،لانگ مارچ روٹ کے تمام مسلم لیگ ن کے دفاترکوسیل کردیاگیاہے ، قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ حکومت مارچ کوراستے میں مکمل سیکورٹی دے۔مارچ کوراستے میں کہیں بھی روکنانہیں چاہئے۔