دہشتگردی کا خطرہ ملک بھر میں توانائی پراجیکٹس اور غیر ملکی انجینئرز کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 16 اگست 2014 09:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء) دہشتگردی کا خطرہ ملک بھر میں توانائی پراجیکٹس اور غیر ملکی انجینئرز کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو حساس ادارو ں کی طرف سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کچھ دہشتگرد تنظیمیں ملک میں جاری اہم توانائی پراجیکٹس پر حملے کرسکتی ہیں جس پر وزارت داخلہ نے پنجاب سمیت ملک بھر کے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ‘ ہوم سیکرٹریز سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں جاری توانائی کے میگا پراجیکٹس اور ان پر کام کرنیوالے غیر ملکی انجینئرز کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی ساتھ ان پراجیکٹس پر صرف انہی لوگوں کو آنے جانے کی اجازت دی جائے جو یہاں پر کام کررہے ہیں غیر ملکی انجینئرز اور پاکستانی جو ان کیساتھ ان پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں انہیں خصوصی کارڈز دیئے جو وہ نمایاں جگہ آویزاں کرکے بوقت ضرورت ان کارڈ سے ان کی شناخت کو یقینی بنایا جاسکے ذرائع نے بتایا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ان پراجیکٹس کو سامان کی فراہمی اور عملہ کی چیکنگ کو بھی یقینی بنانے کا کہا گیا ہے پراجیکٹس پر سامان کی فراہمی کیلئے گاڑیوں‘ ٹرکوں اور دیگر ٹرانسپورٹ کی سکیورٹی کی چیکنگ کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں متعدد توانائی کے میگا پراجیکٹس پر پاکستان کے ہمسایہ ممالک چائنہ کے انجینئرز پاکستان میں بجلی کی کمی کو دور کرنے کیلئے متعدد پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں اور کالعدم تنظیمیں ان کاموں کو روکنے کے در پے ہیں جس کے باعث انہوں نے ان پراجیکٹس پر حملوں آور ہونے کا منصوبہ بنایا ہے جس کی اطلاعات حساس اداروں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے وزات داخلہ کو ارسال کی ہے جس پر وزارت داخلہ نے پنجاب سمیت ملک بھر میں سکیورٹی غیر معمولی انتظامات کرنے کا حکم دیا ہے۔