انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے الزام میں ملوث گلوبٹ کی رہائی کے لئے روبکار جاری کردی

ہفتہ 16 اگست 2014 09:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں ملوث گلوبٹ کی رہائی کے لئے روبکار جاری کردی۔جبکہ دوسری طرف ملزم گلوبٹ کونقص امن کے تحت ایک ماہ کے لئے نظربندکردیاگیاہے رہائی سے قبل ہی اس کی نظربندی کے احکامات جیل حکام کوبھجوادیے گئے ہیں

گزشتہ روزگلوبٹ کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 4 کے جج رائے محمد ایوب مارتھ کے روبرو ایک لاکھ کا مچلکہ جمع کروادیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں گلوبٹ نے اپنے وکیل کی وساطت سے انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پردرخواست ضمانت کی اپیل دائر کررکھی تھی لاہورہائی کورٹ نے سماعت کے بعدملزم گلوبٹ کی درخواست ضمانت ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض منظورکرتے ہوئے اسے رہاکرنے کاحکم جاری کردیاتھا۔گلوبٹ کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں عدالت عالیہ کے حکم پر مچلکے داخل کروا دیے جس کے بعد عدالت نے گلوبٹ کی رہائی کے لئے روبکار جاری کردی ہے۔