طیارے کی خرابی،جان کیری کو متبادل پرواز لینا پڑی

ہفتہ 16 اگست 2014 09:18

ہونولولو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)امریکی وزیرخارجہ جان کیری اپنے ایئرفورس کے جیٹ طیارے میں خرابی کے بعد گزشتہ روز ہوائی اور واشنگٹن کے دوران 9گھنٹے کی پرواز کے لئے کمرشل ہو نے پر مجبور ہو گئے۔جان کیری اپنے سٹاف کے کئی ارکان اور صحافیوں کے ہمراہ جو امریکی سفارت کار کے ساتھ ان کے ایک ہفتے کے امریکی دورے پر ان کے ہمراہ تھے ، ہونولولو سے یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ایک پرواز میں سوار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جان کیری کے باقاعدہ طیارے بوئنگ 756 ، جو ان کو گزشتہ ڈیڑھ سال میں 51ممالک کے 515000میل سے زائد لے کر گیا ہے ، میں ہونولولو کے قریب ایک امریکی فضائی مستعقر پر کھڑے ہو نے کے دوران الیکٹریکل مسئلہ پیدا ہو گیا۔اس موقع پر جان کیری نے نئی پرواز کے انتظار کے دوران از رائے تفنن کہا کوئی بات نہیں اب چند میلوں کی بات باقی ہے۔وہ امریکی انتظامیہ کے ایشیاء کو ”ری بیلنس“ کرنے کے حصے کے طور پر افغانستان ، آسٹریلیا ، میانمر اور جزائر کے عالمی دورے کے بعد وطن واپس آرہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :