یوکرین تنازعہ، کشیدگی بڑھانے کا ذمہ دار روس ہے، نیٹو کا الزام ،روسی حکومت کی الزام کی تردید
ہفتہ 16 اگست 2014 09:15
واشنگٹن،ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)نیٹو نے الزام لگایا ہے کہ روس یوکرین کے تنازعہ میں کشیدگی بڑھانے پہ تلا ہوا ہے، جس سے قبل یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ گذشتہ رات روسی افواج کے توپ خانے کا ایک دستہ سرحد پار سے یوکرین میں داخل ہو چکا ہے، جہاں روس نواز باغی سرکاری افواج کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہیں۔حکومتِ روس نے اِس بات کی تردید کی ہے کہ اْس کے فوجی یوکرین میں داخل ہوئے ہیں۔
تاہم، میڈیا اطلاعات نے روس اور مغرب کے درمیان تناوٴ بھڑکنے کی خبریں دی ہیں، جب کہ دونوں پہلے ہی ایک دوسرے پر اہم نوعیت کی معاشی پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔ نیٹو کی خاتون ترجمان، اونا لنگیسکو کے بقول، ’اگر اس بات کی تصدیق ہوجاتی ہے تو اِس کے شواہد مل جائیں گے کہ روس جو کہتا ہے، کرتا اْس کے بالکل برعکس ہے‘۔(جاری ہے)
اْنھوں نے مزید کہا کہ، تنازعہ میں روس کشیدگی میں اضافہ کرتا رہا ہے، گرچہ وہ عدم کشیدگی پر زور دیتا آیا ہے۔
ادھر برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں، برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا ہے کہ اْنھیں اس بات پر حیرت نہیں ہوئی کہ روسی افواج سرحد پار کرنے کے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں۔اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے، اْنھوں نے کہا کہ اگر مشرقی یوکرین میں روسی فوجی اہل کار یا بکتر بند گاڑیاں موجود ہیں تو اْنھیں وہاں سے فوری طور پر ہٹایا جائے، یا پھر سنگین نتائج کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔برطانیہ کے اخبار، ’گارڈیئن‘ نے جمعے کے روز کہا کہ اْس کے نامہ نگاروں نے متعدد بکتر بند گاڑیوں کو یوکرین کی سرحد پار کرتے ہوئے دیکھا ہے۔یوکرین کے حکام نے بتایا ہے کہ رات کے وقت کچھ بکتربند گاڑیاں روس کی طرف سے یوکرین میں داخل ہوئیں اور کہ وہ اِس معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔یوکرینی فوج کے ایک ترجمان، اولیکسی دِمترا شنوسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کے علاقے میں اس طرح کی دراندازی، عملی طور پر، روز کا معمول بن چکا ہے، جس کا مقصد (یوکرین میں) اشتعال انگیزی پیدا کرنا ہے۔روسی فوجی دراندازی کے تازہ الزامات کے باوجود، مشرقی یوکرین کے میدان جنگ کی صورت حال کے لحاظ سے دیکھا جائے تو حکومتی افواج کا پلہ بھاری ہے۔وہ تقریباً روزانہ علیحدگی پسندوں سے اپنا علاقہ خالی کراتے جارہے ہیں، جب کہ دونیستک اور لہانسک میں باغیوں کے مضبوط ٹھکانوں کو توپ خانے سے ہدف بنا رہے ہیں۔ اِن کارروائیوں میں شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔دریں اثنا، گذشتہ سات دِنوں کے دوران، یوں لگتا ہے کہ باغی کنٹرول کھو رہے ہیں، ایسے جب اْن کے تین اعلیٰ علیحدگی پسند اہل کاروں کو اْن کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ اْن میں سے ایک، اِگور سٹریلکوف ہیں، جو ماسکو کے مکین ہیں۔ وہ روس نواز حلقوں میں اونچے اْڑ رہے تھے، اس حد تک کہ روس نے اْن کی تصاویر سے آویزاں ٹی شرٹ اور مَگے جاری کیے تھے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 16 اگست 2014 کی مزید خبریں
-
پاکستان کا اوپنرز اور مڈل آرڈر بھی کچھ نہ کرسکا، میزبان ٹیم کے 320 رنز کے جواب میں پاکستان کے6 کھلاڑی وکٹوں پر 244رنز بنا لئے ،سرفراز 66اور عبدالرحمان 1رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود،ہیراتھ 5وکٹیں لے اڑے ، اوپنر ... مزید
-
قومی ویمن کرکٹ ٹیم ثناء میر کی قیادت میں آسٹریلیا کے لئے روانہ ہوگئی، ٹیم 15اگست سے 6ستمبر تک آسٹریلیا کے خلاف چار ون ڈے اور چارٹی ٹونٹی سیریز میں حصہ لے گی، آسٹریلیا کی ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے تاہم ... مزید
-
آزادی و انقلاب مارچ کی اسلام آباد آمد، اسلام آباد او ر پنجاب پولیس کی بھاری نفری جلسہ گاہ کے ارگرد تعینات ،جلسے کی سیکیورٹی ڈبل کر دی گئی
-
آزادی مارچ میں شریک ویگن لوک ورثہ کے قریب حادثے کا شکار ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ،13 افراد شدید زخمی
-
کھاناملے نہ ملے نسوارملتی رہے، جوش برقراررہے گا،آزادی مارچ میں خیبرپی کے شرکاء
-
لانگ و انقلاب مارچ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرات ، وزارت داخلہ کی ہدایات پر ریڈ زون کے لئے نیا سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ، ریڈ زون کی سیکیورٹی کو ڈبل سے ٹرپل کر کے 9ہزار ... مزید
-
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے الزام میں ملوث گلوبٹ کی رہائی کے لئے روبکار جاری کردی
-
بزنس ٹرین چلانے والی کمپنی کے مالکان کو ریلوے کو پچیس لاکھ روپے روزانہ کے حساب سے ادائیگی کرنے کا حکم
-
دہشتگردی کا خطرہ ملک بھر میں توانائی پراجیکٹس اور غیر ملکی انجینئرز کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا فیصلہ
-
ایرانی صدر کی حیرت انگیز ’ٹویٹ ، اعلیٰ ترین اعزاز فیلڈز میڈل جیتنے والی پہلی خاتون مریم مرزاخانی کی حجاب کے تصویر پوسٹ کردی
-
یوکرین تنازعہ، کشیدگی بڑھانے کا ذمہ دار روس ہے، نیٹو کا الزام ،روسی حکومت کی الزام کی تردید
-
عراق،سنی رہنما نئی حکومت میں شمولیت پر آمادہ،اہل سْنت کے حقوق کے تحفظ اورمالکی دور کی ملیشیاوٴں کو ختم کرنے کی شرط
-
نائیجیریا،بوکو حرام نے بیسیوں لڑکے اغوا کر لیے،سخت گیر جنگجووٴں کا ریاست بورنو کے دور دراز گاوٴں پر حملہ
-
یوکرائن،ماسکو سے آنیوالے امدادی سامان کا معائنہ
-
فرضوں کی عدم واپسی کسانوں میں خود کشی کی بڑی وجہ ہے،نریندر مودی
-
طیارے کی خرابی،جان کیری کو متبادل پرواز لینا پڑی
-
داعش نے 700 گرفتار یزیدی خواتین سر بازار نیلام کر دیں
-
غزہ پر جنگ، امریکی اسلحہ سخت حفاظت میں اسرائیل پہنچایا گیا،امریکی ترجمان میری حرف کا تفصیلات جاری کرنے سے انکار
-
آزادی اور انقلاب مارچ 35گھنٹے سے زائد طویل مسافت کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے،لگتا ہے کہ خدا نے اس ملک کی آزادی کا فیصلہ کرلیا ہے، عمران خان
-
گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر پاکستان تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے کارکنوں کے درمیان تصادم، دو کارکن زخمی،پتھراؤ سے عمران خان کے کنٹینر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ،وزیر اعلی پنجاب کا واقعے کا نوٹس ، آئی جی پنجاب ... مزید
-
ریاستی ادارے اور اہلکار کوئی غیرآئینی اقدام نہ اٹھائیں،سپریم کورٹ ، تمام ریاستی ادارے اور اہل کار آئین کے مطابق کام کریں،کسی ریاستی ادارے یا اہلکار نے اس فیصلے کی خلاف ورزی کی تو اس کو آئین سے غداری ... مزید
-
پشاور،شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث درجنوں مکانات گرنے کے واقعات میں تین بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق ،80 سے زائدزخمی ،صدر ،وزیراعظم کا خیبرپختونخواہ میں بارش سے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار، وزیراعظم ... مزید
-
دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دینگے،انہیں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ،جنرل راحیل شریف ، دہشتگرد آپریشن ضرب عضب کے بعد بھاگ رہے ہیں وہ مایوس ہیں،عوام کی مدد اور حمایت سے دہشتگردوں کو جڑ ... مزید
-
انقلاب پرامن ہے اور رہے گا،ڈاکٹر طاہر القادری،پاکستان کی 65 سالہ تاریخ میں اتنا بڑا مارچ کبھی نہیں دیکھا ہوگا،عوامی تحریک پر حملے کیلئے پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کو خرید لیا ہے‘ کارکن پرامن رہیں ... مزید
-
کوئٹہ ، سمنگلی اور خالد ایئر بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 10 حملہ آور ہلاک ،14 اہلکار زخمی، دہشت گرد ایئربیس میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکے، بیس پر موجود کسی بھی طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، ... مزید
-
ڈیڈلائن عبور کرنیوالوں پر ربڑ کی گولی کے ساتھ فائرنگ بھی کی جاسکتی ہے، چوہدری نثار،سیکیورٹی کے لئے خیبرپختونخوا سے 3 ہزار ایف سی اہلکاروں کو بھی طلب کرلیا گیا، 30 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں نے اسلام ... مزید
-
انقلاب و لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل ہوتے ہی مختلف اہم سیاسی راہنماوٴں کے وفاقی وزیر داخلہ سے رابطے، گورنر سندھ اور گورنر پنجاب مارچ کے اسلام آباد میں داخل ہونے تک چودھری نثار سے مسلسل رابطے میں ... مزید
-
ای سی سی نے قطرسے ایل این جی کی فوری درآمد کی منظوری دیدی ،درآمدی ایل این جی کی قیمت کے تعین کیلئے سیکریٹری وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل عابد سعید کی زیر قیادت نو رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی
-
انتظامیہ کو پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کر دی،شہباز شریف
-
لانگ مارچ کی ناکامی پر عمران خان کو تحریک انصاف کی قیادت سے استعفیٰ دے دینا چاہیے ،پرویز رشید،عمران خان کو شیخ رشید سے خطرہ ہے ،شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود عمران خان کو شیخ رشید سے بچائیں ، شیخ ... مزید
-
لانگ مارچ کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ،وفاقی حکومت کی اپوزیشن کویقین دھانی ،وزیراعظم نے گوجرانوالہ واقع کاسخت نوٹس لے لیاہے ،حکومت لانگ مارچ یادھرنوں سے گھبرانے والی نہیں ،البتہ کسی ... مزید
-
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے موجودہ بحران کے حل کیلئے چار تجاویز پیش کردیں،موجودہ بحران کا سیاسی حل تلاش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے سب مل کر روشن مستقبل کیلئے لائحہ عمل طے کریں ، سراج الحق،حکومت ... مزید
-
ہم چھپے ہوئے دشمن کیخلاف حالت جنگ میں ہیں ، ایئر چیف مارشل ،بزدلانہ حملے ہمارے مادر وطن کیخلاف دفا ع کے جذبے کو کمزور نہیں کرسکتے ، ایئر فورس کی ملکی ایئر بیسز اور انفراسٹرکچر کے ایک ایک رینج کا دفاع ... مزید
-
سانحہ ماڈل ٹاوٴن، جوڈیشل کمیشن نے حکومت کو کلین چٹ دیدی، واقعہ پولیس کی مس ہیندلنگ اور غفلت کے باعث پیش آیا، منہاج انتظامیہ نے تعاون نہیں کیا،رپورٹ
-
تحریک انصاف اور عوامی تحریک پر پابندی عائد کرنے کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کو لیگل نوٹس بھجواء دیا گیا
-
عمران خا ن اور طا ہر القادری اپنا اور ہمارا وقت ضا ئع نہ کر یں اسلا م آ ا د میں جلسہ کریں اور گھروں کو جا ئیں ، سعد رفیق ،لا نگ ما رچ اور دھر نو ں سے بجلی نہیں آ ئے گی نہ ہی نعروں اور ایک دوسرے پر الز اما ... مزید
-
تحریک انصاف کے قافلے پر پتھراؤ کے نامزد ملزم پومی بٹ نے آٹھ دیگر کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دے دی،شریف آدمی ہوں ، گلو بٹ کے ساتھ نہ جوڑا جائے ، پتھراؤ کاالزام ہے عمران خان بٹوں کی مخالفت میں انتقامی ... مزید
-
جنوبی ایشیائی ممالک خطے سے غریبی کے خاتمے کے لیے مل جل کر کام کریں اور غریبی مٹائیں،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وقت آ گیا ہے پڑوسی ممالک اپنے باہمی اختلافات پیچھے چھوڑ کر اپنی توجہ غریبی کے خاتمے ... مزید
-
شہباز شریف نے موٹروے میں ڈالرز میں کک بیکس لئے، میجر ریٹائر خالد کا انکشاف ،گرفتاری کے بعد اٹکے قلعے میں نوازشریف،سیف الرحمان سارے روتے تھے کہ ہمیں کسی بھی طرح یہاں سے نکالو، شریف برادران جس طرح ... مزید
-
خیبرپختونخواہ کی صوبائی کابینہ کی موجودگی کے باوجود آبپارہ چوک میں پی ٹی آئی جلسے کے لئے تیاریاں رات گئے بھی مکمل نہ کی جاسکیں ،مرکزی قیادت کا انتظامات مکمل نہ کرنے پر اظہار ناراضگی
-
ہائی کورٹ نے غیر آئینی جلسہ اور دھرنا نہ کرنے کا کہا ہم نے سمجھا جھنڈے والا جلوس آئینی اور ڈنڈے والا غیر آئینی ہوتا ہے،شیخ رشید ،پھڈا ہوتا ہے تو ہونے دو پہلے ملک میں تھوڑے پھڈے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو ... مزید
-
چوہدری شجاعت حسین نے ملک میں قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرد یا ،ملکی مفاد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے بھی تیا ر ہوں، قرضوں کی معافی کے حوالے سے شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں وہ ثبوت لے ... مزید
-
آزادی مارچ پر پتھراؤ ،جمائمہ شدید پریشان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.