پاکستان کا اوپنرز اور مڈل آرڈر بھی کچھ نہ کرسکا، میزبان ٹیم کے 320 رنز کے جواب میں پاکستان کے6 کھلاڑی وکٹوں پر 244رنز بنا لئے ،سرفراز 66اور عبدالرحمان 1رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود،ہیراتھ 5وکٹیں لے اڑے ، اوپنر خرم منظور ایک مرتبہ پھر سلیکٹرز کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے

ہفتہ 16 اگست 2014 09:11

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء) پاکستان اور سری لنکا کے خلاف کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں میزبان ٹیم کے 320 رنز کے جواب میں پاکستان کے6 کھلاڑی وکٹوں پر 244رنز بنا لئے ، سرفراز 66اور عبدالرحمان 1رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود، ہیراتھ 5وکٹیں لے اڑے ، اوپنر خرم منظور ایک مرتبہ پھر سلیکٹرز کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے ، سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے سنہالی اسپورٹس کلب گراوٴنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا کے 320 رنز کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگزمیں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر244 رنز بنا لئے ایک موقع پر پاکستان کی 140رنز پر آدھی ٹیم کپتان سمیت پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد اسد شفیق اور سرفرا ز احمد نے ٹیم کو سنبھالا دیکر ٹیم کی پوزیشن قدرے مستحکم کی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد 58، اظہر علی 32، خرم منظور 23، یونس خان 13 جب کہ مصباح الحق 5 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔پاکستان کی چھٹی وکٹ 233رنز پر گری جب اسد شفیق 42رنز بنا کر ہیراتھ کی بال پر بولڈ ہوگئے سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیراتھ نے 5جب کہ دھمیکا پرساد نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔ سرفراز احمد66 اور عبدالرحمان ایک رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل دوسرے روز جب دوسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو لنکن ٹائیگرز اپنے روز کے اسکور میں 49 رنز کا اضافہ کر کے 320 رنز پر آوٴٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے 87 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا جب کہ وہاب ریاض نے 3 اور سعید اجمل اور عبد الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :