فرضوں کی عدم واپسی کسانوں میں خود کشی کی بڑی وجہ ہے،نریندر مودی

ہفتہ 16 اگست 2014 09:17

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے قرضوں کی واپسی نہ کر سکنے کو کاشتکاروں میں بڑھتی ہوئی خودکشی کی وجہ قرار دیتے ہوئے گزشتہ روز اس امر کو یقینی بنانے کے لئے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اس امر کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ تمام بھارتی اپنا بینک کھاتہ کھول سکیں گے ۔یوم آزادی کے موقع پر اپنی ایک تقریر میں انہوں نے کہاکہ ہمارے کاشتکار خود کشی کیوں کررہے ہیں ؟ایسا اس لئے ہے کیونکہ انہیں قرض دہندگان سے بھاری شرح سود پر رقم لینا پڑتی ہے ۔

(جاری ہے)

ہم وزیراعظم پیپلزویلتھ سکیم قائم کریں گے تاکہ ملک کا غریب سے غریب شخص بھی خود اپنا بینک کھاتہ کھول سکے ۔مودی نے کہاکہ ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت جو مئی میں برسراقتدار آئی ہے ،ایک لاکھ روپے (قریباً1650ڈالر) تک مخصوص حالات میں خصوصی ضمانت کے ساتھ گارنٹی دینے کے لئے ایک سکیم کا اجراء کرے گی ۔آپ دیکھتے ہیں کہ ان لوگوں کے پاس موبائل فون ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ان کا بینک اکاؤنٹ نہیں ہے ، یہ بات انہوں نے نئی دہلی میں لال قلعے کے جھروکوں سے اپنے خطاب میں کہی ۔انہوں نے کہاکہ لیکن اب ہم یہاں سے آغاز کرنا ہو گا ۔