قومی ویمن کرکٹ ٹیم ثناء میر کی قیادت میں آسٹریلیا کے لئے روانہ ہوگئی، ٹیم 15اگست سے 6ستمبر تک آسٹریلیا کے خلاف چار ون ڈے اور چارٹی ٹونٹی سیریز میں حصہ لے گی، آسٹریلیا کی ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے تاہم قومی ویمن ٹیم نے بھی بھرپور تیاری کی ہے، ثناء میر

ہفتہ 16 اگست 2014 09:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء) قومی ویمن کرکٹ ٹیم لاہور سے آسٹریلیا روانہ ہوگئی۔آسٹریلیا جانے والی کرکٹ ٹیم میں کپتان ثناء میر ،نائب کپتان بسمعہ معروف ،سیدہ ندا فاطمہ عابدی ، وکٹ کیپر سدرہ نواز ،ندا راشد ،جویریہ ودود ،عثماویہ اقبال ،ماریہ اقبال ،عالیہ ریاض ،کانیتہ جلیل ،انعم امین ،مہم طارق ،ثانیہ اقبال ،سعدیہ یوسف شامل ہیں ،۔

(جاری ہے)

قومی ویمن کرکٹ ٹیم 15اگست سے 6ستمبر تک آسٹریلیا کے خلاف چار ون ڈے اور چارٹی ٹونٹی سیریز میں حصہ لے گی۔آسٹریلیا روانگی کے وقت تمام کھلاڑی جیت کے لئے پر عزم نظر آئیں۔کپتان ثناء میر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے تاہم قومی ویمن ٹیم نے بھی دورہ آسٹریلیا کے لئے بھرپور تیاری کی ہے اور ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ٹیم کی تمام کھلاڑی گراؤنڈ میں 100فی صد پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی۔تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور دورہ آسٹریلیاسے ایشین گیمز میں تیاری کی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :