آزادی مارچ میں شریک ویگن لوک ورثہ کے قریب حادثے کا شکار ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ،13 افراد شدید زخمی

ہفتہ 16 اگست 2014 09:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء) تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شریک ویگن لوک ورثہ کے قریب پاک چائینہ فرینڈ شپ کے پاس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ13شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔واقعہ کے بعد نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر پمز ہسپتال منقل کر دیا گیا ہے جن میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کی شب تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شرکت کے لئے آنے والی ویگن حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث ایک خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ترجمان پمز ہسپتال ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق حادثے میں پچاس سالہ شاہین بی بی اور اکیس سالہ ساجد حسین جاں بحق ہوئے ہیں13افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔ریسیکو ذرائع کے مطابق واقعہ بارش میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جہاں ڈرائیور گاڑی کو کنٹرول نہیں کر سکا اور موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی کھائی میں جاگری ۔

متعلقہ عنوان :