بزنس ٹرین چلانے والی کمپنی کے مالکان کو ریلوے کو پچیس لاکھ روپے روزانہ کے حساب سے ادائیگی کرنے کا حکم

ہفتہ 16 اگست 2014 09:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء) لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے بزنس ٹرین چلانے والی کمپنی کے مالکان کو ریلوے کو پچیس لاکھ روپے روزانہ کے حساب سے ادائیگی کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز فاضل عدالت نے محکمہ ریلوے کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت کی دوران کیس کی سماعت ریلوے کے وکیل محمد علی نے موقف اختیار کیا کہ فور برادر نامی بزنس ٹرین چلانے والی کمپنی کے مالکان اور محکمہ ریلوے کے درمیان 33لاکھ روپے روزانہ کے حساب سے کرایہ کی ادائیگی کا معاہدہ طے پایا مگر بزنس ٹرین انتظامیہ اس معاہدے کے برعکس ریلوے کوایک پائی بھی فراہم نہیں کر رہی۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بزنس ٹرین انتظامیہ کو معاہدے کے مطابق رقم ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔بزنس ٹرین کے مالکان نے عدالت سے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔جس پر عدالت نے بزنس ٹرین چلانے والی کمپنی کے مالکان کو ریلوے کو پچیس لاکھ روپے روزانہ کے حساب سے ادائیگی کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :