آزادی و انقلاب مارچ کی اسلام آباد آمد، اسلام آباد او ر پنجاب پولیس کی بھاری نفری جلسہ گاہ کے ارگرد تعینات ،جلسے کی سیکیورٹی ڈبل کر دی گئی

ہفتہ 16 اگست 2014 09:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مارچ کے اسلام آباد میں داخل ہونے پر اسلام آباد پولیس او ر پنجاب پولیس کی بھاری نفری کو جلسہ گاہ کے ارگرد تعینات کر دیا گیا،پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے جلسہ گاہ میں داخل ہونے والے ہر شخص کی جامع تلاشی لی ۔عمران خان کے اسلام آباد میں داخلے کی اطلاع کے بعد جلسے کی سیکیورٹی ڈبل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے جلسہ گاہوں کی سیکیورٹی کی تعداد اس وقت ڈبل کر دی گئی جب دونوں جماعتیں اپنے سربراہاں کی قیادت میں لانگ مارچ کے ہمراہ اسلام آباد میں داخل ہوئی۔جلسہ گاہ کی عقبی اطرف (ریڈ زون) و سرینا چوک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جس میں زیادہ تر پنجاب پولیس تر تعداد پنجاب پولیس کے جوانوں کی تھی۔ تحریک انصاف کے مارچ کے اسلام آباد میں داخل ہونے کے ساتھ ہی جلسہ گاہ کے ندر اور باہر سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کیا گیا ۔اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے جلسہ گاہ میں داخل ہونے والے ہر شخص کو واک تھرو گیٹ سے گزارنے کے بعد جامع تلاشی کے بعد جلسہ میں شرکت کے لئے کلیئرنس دی۔