لیبیا کی عبوری جنرل قومی کانگریس کا دوبارہ کارروائی شروع کر نے کا اعلان

پیر 25 اگست 2014 08:33

طرابلس الغرب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)لیبیا کی سبکدوش ہونے والی عبوری جنرل قومی کانگریس (جی ایم سی )منتخب قومی پارلیمنٹ کی طرف سے سپر سیڈڈ کئے جانے کے باوجود اپنی کارروائی دوبارہ شروع کرے گی ۔یہ بات ترجمان نے گزشتہ روز بتائی ہے ۔ترجمان عمر حمیدن نے ایک مقامی ٹیلی ویژن سٹیشن پر بتایا ”جنرل نیشنل کانگریس ملک کی خود مختاری کو بچانے کے لئے طرابلس الغرب میں ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی “۔

(جاری ہے)

ترجمان نے یہ اعلان اسلام پسندوں کے اس اعلان کے بعد کیا کہ ان کا نئی پارلیمنٹ پر اعتماد نہیں رہا ہے جو کہ دارالحکومت طرابلس الغرب میں تشدد کی وجہ سے مشرقی شہر طبروق میں پھنس کر رہی گئی ہے ۔اسلام پسندوں جن کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے پارلیمنٹ پر الزام لگایا ہے کہ وہ مصر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون کررہی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ان ممالک نے طرابلس الغرب کے قریب اسلامی جنگجوؤں پر فضائی حملے کئے ہیں۔