جنسی جرم کا الزام،ممتاز گلوکار کلف رچرڈ سے برطانوی پولیس کی پوچھ گچھ

پیر 25 اگست 2014 08:33

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)ممتاز گلوکار کلف رچرڈ سے گزشتہ روز برطانیہ میں پولیس نے پوچھ گچھ کی ہے ،یہ بات اس کے ترجمان نے بتائی ہے،یہ پوچھ گچھ اس کے خلاف تاریخی جنسی جرم کے الزام کے بعد کی گئی ہے۔رچرڈ جو کہ لےؤنگ ڈول اور ڈیول وویمن جیسے گانوں کی وجہ سے مشہور ہے رضاکارانہ طور پر پولیس افسران کے پاس گئے اور انہیں گرفتار یا الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پوچھ گچھ اس الزام کی تحقیقات کرنے والی پولیس کی طرف سے گزشتہ ہفتے سوننگڈیل برک شائر جنوبی انگلینڈ میں اس کے پرتعیش اپارٹمنٹ کی تلاش کے بعد کی گئی۔اس پر الزام ہے کہ اس نے سولہ سال سے کم عمر کے ایک لڑکے سے زیادتی کی اور یہ واقعہ1980ء کی دہائی کا ہے۔تہتر سالہ فنکار کے ترجمان نے کہا کہ اس نے پولیس افسران کے ساتھ پوری طرح تعاون کیا اور ان سے پوچھے گئے تمام سوالات کے جواب دئیے۔ترجمان نے بتایا کہ یہ کہنے کے علاوہ کہ اس نے کہا کہ اس پر عائد کیا جانے والا الزام قطعی غلط ہے اور یہ کہ وہ پولیس کے ساتھ پوری طرح تعاون کرتا رہے گا۔سرکلف کیلئے اس وقت اس بارے میں مزید کچھ کہنا مناسب نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :