حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں عوامی تحریک کے دھرنے کے حوالے سے نرم رویہ اپنائے جانے کا امکان

پیر 25 اگست 2014 08:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں عوامی تحریک کے دھرنے کے حوالے سے نرم رویہ اپنائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نیخبر رساں ادارے کو بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کی عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ طاہر القادری اور ان کے کارکنان کے حوالے سے رویے میں نرمی لائی جائے تا کہ معاملات جلد سے جلد حل ہوں اور لوگ اپنے اپنے گھروں کو واپس جا سکیں آج پیر کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کے روبرو بھی اٹارنی جنرل کو نرم رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :