عمران خان کی جانب سے مو لا نا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی ، سینکڑوں کی تعداد میں جے یو آئی کے کارکنان کا سکھر کے قریب با ئی پاس پر دھرنا ،سندھ ، بلو چستان اور پنجاب کے درمیان ٹریفک کی آمدو رفت معطل کر دی ، گا ڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ، عمران خان نے اپنی زبان کو لگام نہ دی تو اس کا کچا چٹھا کھول دینگے،شرکاء

پیر 25 اگست 2014 08:33

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) عمران خان کی جانب سے مو لا نا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی کے خلاف سینکڑوں کی تعداد میں جے یو آئی کے کارکنان کا سکھر کے قریب با ئی پاس پر دھرنا ، سندھ ، بلو چستان اور پنجاب کے درمیان ٹریفک کی آمدو رفت معطل کر دی ، گا ڑیوں کی قطا ریں لگ گئیں ، عمران خان نے اپنی زبان کو لگام نہ دی تو اس کا کچا چٹھا کھول دیں گے ، ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں، دھرنے سے صو بائی جنرل سیکریٹری ڈا کٹر خا لد محمود سو مرو و دیگر رہنما ؤں کا خطاب ، دھرنے کے با عث مسا فروں کو سخت پریشانی کا سامنا ، دھرنے میں اندروسن سندھ کے تمام اضلاع سے کا رکنان کی شر کت تفصیلات کے مطابق پا کستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی جا نب سے اسلام آباد میں دھرنے کے دوران جمعیت علما ئے اسلام کے قائد مو لا نا فضل الرحمن کے خلاف ہرزہ سرائی کر نے پر جے یو آئی کے کارکنا ن سڑکوں پر نکل آئے ہیں

جے یو آئی کے سیکروں کی تعداد میں کا رکنوں نے صو با ئی جنرل سیکر یٹری و سابق سینیٹر ڈا کٹر خا لد محمود سو مرو، مو لا نا عبد القیوم ہا لیجوی ، سید سراج شاہ امروٹی کی قیا دت میں سکھر کے قریب ببر لو ئی با ئی پاس پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے سندھ ، پناجب اور بلو چستان کے صو بوں کی درمیاں ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہو گئی اور روڈ کے دو نوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطا ریں لگ گئیں اور مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑادھرنے میں سکھر ، خیرپور ، گھو ٹکی ، نو شہرو فیروز ، شکا رپور ، جیکب آباد ، لا ڑکا نہ، نواب شاہ سمیت اندورن سندھ کے تمام اضلاع سے تعلق ر کھنے والے کا رکنان شریک تھے جبکہ دھرنے کے آخر تک اس میں شرکت کے لیے کا رکنوں کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جا ری رہا اس موقع پر جے یو وٴئی سندھ کے جنرل سیکر یٹری ڈا کٹر خا لد محمود سو مرو و دیگر رہنما ؤں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جا نتے ہیں عمران خان کی طرح ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں اگر انہوں نے ہما رے قائد کے خلاف ہرزہ سرائی بند نہ کی تو پھر ہم بھی ان کا کچا چٹھا کھو لنے میں دیر نہیں کریں گے وہ کیا سمجھتے ہیں کہ چند ہزار لوگ لے کرملک میں جمہو ریت کو دی ریل کردیں گے تو یہ ان کی بھو ل ہے جتنے لو گ انہوں نے کتھے کیے ہیں اس سے زیا دہ ہم بھی جمع کر سکتے ہیں ان کے تمام مطا لبات غیر آئینی ہے وہ سیاست دان نہیں صرف کھلا ڑی ہیں ان کو سیا ست نہیں آتی وہ واپس دو با رہ کر کٹ کھیلیں مو لانا فضل الرحمٰن نے اس ملک کو مضبوط کر نے اور جمہو ریت کے قیام کے جتنا کام کیا ہے اگر عمران خان دوسرا جنم بھی لے لیں تو نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی زبان بند کریں اور ہمارے قائد کے خلاف ہرزہ سرائی بند کریں ورنہ ان کا جے یو آئی کے کا رکنان گھیر اؤ کریں گے جے یو آئی کے کا رکنان کا دھرنا کئی گھنٹے جا ری رہا ۔