بھارت اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(آج)کھیلا جائیگا

پیر 25 اگست 2014 08:29

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)بھارت اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پیر کو کھیلاجائیگا۔

(جاری ہے)

اس میچ میں بھارت ٹیم کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی اور انگلینڈ ٹیم کی کپتانی الیسٹر کک کرینگے۔انگلش ٹیم بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-3 سے اپنے نام کرچکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 27 اگست، تیسرا ایک روزہ میچ 30 اگست، چوتھا ایک روزہ میچ 2 ستمبر جبکہ سیریز کا آخری اور 5واں ایک روزہ میچ 5ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :