چلی میں زلزلے کے جھٹکے ‘ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

پیر 25 اگست 2014 08:35

سنتیاگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،امریکی زلزلہ پیمامرکزکے مطابق زلزلوں کے جھٹکوں کی شدت6.6ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔