افغانستان کے نئے صدر2 ستمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، 60 فیصد ووٹوں کا آڈٹ مکمل ہوگیا، بقیہ ووٹوں کے آڈٹ کا عمل جاری ہے جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائیگا،صدارتی اعلامیہ

پیر 25 اگست 2014 08:33

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)افغان صدر حامدکرزئی نے کہا ہے کہ نئے صدر 2 ستمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ افغان صدارتی محل سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدرکرزئی اور اقوام متحدہ کے وفد کے درمیان مذاکرات کے بعد 2 ستمبر کی تاریخ طے کی گئی ہے جس میں تبدیلی نہیں ہوگی۔ امریکا بھی چاہتا ہے کہ 4 ستمبر کو شروع ہونے والے نیٹو سربراہ کانفرنس سے قبل نئے افغان صدر عہدہ سنبھال لیں۔

(جاری ہے)

جون میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اشرف غنی کو بھاری اکثریت حاصل ہوئی تھی تاہم ان کے حریف امیدوار عبداللہ عبداللہ نے بڑے پیمانے پردھاندلی کا الزام لگا کر نتائج مسترد کردییتھے۔ امریکی مصالحت پر دونوں امیدوار ووٹوں کے آڈٹ پر متفق ہوگئے تھے جس کے تحت اب تک 60 فیصد ووٹوں کا آڈٹ مکمل ہوگیا ہے۔ بقیہ ووٹوں کے آڈٹ کا عمل جاری ہے جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :