پاکستان کی سیاسی قیادت کی اکثریت بیویوں سے محروم ،ان کی شادیاں کرا دی جائیں تو ان کی بولتی بند ہوجائے گی، حمید گل

پیر 25 اگست 2014 08:33

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) پاکستان کی سیاسی قیادت کی اکثریت بیویوں سے محروم ہے اگر ان کی شادیاں کرا دی جائیں تو ان کی بولتی بند ہوجائے گی اور عوام کے بیشتر مسائل بھی حل ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل حمید گل نے حضرو میں علی زئی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل(رجسٹرڈ)کے چیئرمین نسیم خان علی زئی کے زیر اہتمام تقریب اجتماعی نکاح جس میں دس لڑکے اور لڑکیوں کی اجتماعی شادی کر کے جہیز ، بارات کا کھانا ، دیا گیا کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں عوام نے اپنے منتخب نمائندوں کو بھیجا کہ وہ وہاں حقیقی معنوں میں حکومت اور جاندار اپوزیشن کا کردار اداکریں گے جبکہ 2008سے لے کر آج تک دونوں بڑی سیاسی جماعتوں اور ان کی حلیف جماعتوں نے فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کرکے عوام کا جمہوریت پر سے اعتماد ، جمہوری روایات کی ساکھ کو متاثر اور جمہوری اداروں کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جس کا ازالہ آئندہ کئی عشروں تک ممکن نہیں ،حکومت اور اپوزیشن کے آپس میں اندرون خانہ مک مکا اور غیر جمہوری رویوں کے سبب آج پارلیمنٹ کے سامنے جو کچھ ہو رہا ہے یہ نوشتہ دیوار ہے جو حکومت اور فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے والوں کو پڑھ لینا چاہیے

انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی کی انتہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے بے گناہ بچوں، خواتین اور بزرگوں کے سفاکانہ قتل عام کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی گئی اب کیا یہ لوگ سڑکوں پر آ کر احتجاج نہ کریں تو ان کے پاس احتجاج کے لیے کون سا فورم موجود ہے ، قصور ہمیشہ حکومتی پارٹی کا ہوتا ہے حکومت نے بہتر طور طریقے اپنائے ہو تے تو انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتے استعفیٰ کے لیے قانون موجود ہے اور استعفیٰ دے کر دوبارہ وزارت عظمی پر آنا آئین اور قانون کے منافی ہے وزیر اعظم اگرایک ماہ بھی چھٹی لے گا تو وہ وزیر اعظم ہے وزیر اعظم محمد نواز شریف دس روز کے دورے پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب اور دیگر ممالک گئے تو اس وقت بھی ملک کے منتخب وزیر اعظم تھے ۔

متعلقہ عنوان :